اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

اسلام آباد:(اُمت نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔