پہلا آئٹم مہنگائی ہوتو لانگ مارچ میں شامل ہوں،چوہدری شجاعت

لاہور(اُمت نیوز)سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی سےتعلقات ٹھیک ہیں، راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے۔
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سےکہا تھاکہ لانگ مارچ کا پہلا آئٹم مہنگائی رکھو گے تو لانگ مارچ میں شامل ہونےکو تیار ہوں۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ الیکشن کرانے سےکیا مہنگائی کم ہو جائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملے گا؟