امریکا (اُمت نیوز) قانون کسی کو نہیں جانتا اور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار کو تعارف کرانا امریکی شہر ٹامپا کی پولیس چیف میری اوکنور کو مہنگا پڑگیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں 12 نومبر کو شہر کی پولیس چیف کو شوہر کے ہمراہ گالف گاڑی میں جانے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا۔
ٹریفک پولیس اہلکار نے نمبر پلیٹ اور لائسنس نہ ہونے پر انہیں روکا تھا جس پر انہوں نےاپنا تعارف کراتے ہوئے بیج لہرایا اور کہا کہ امید ہے وہ جانے دیں گے۔
یہ منظر اہلکار کے لباس میں موجود کیمرے میں فلمبند ہوگیا۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گزشتہ ہفتے خاتون پولیس چیف نے اپنے طرز عمل پر معافی مانگی تھی لیکن اب انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹامپا پولیس چیف نے گزشتہ روز ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد عہدہ سے چھوڑ دیا ہے اور اس کا اعلان ٹامپا شہر کے میئر جان کیسٹر نے کیا۔
🧑🏻✈️ La Jefa de Policía de #Tampa #Florida dimite tras ser pillada circulando con un coche de Golf y elude la multa con su placa.
📌 #Marlaska debería aprender cuando usa el Falcon y se escapa a Marruecos, para satisfacer sus necesidades … https://t.co/4ynlUDsMxe— 🕵️♂️PentágonoESP🇪🇸 (@pentagonoesp) December 6, 2022
اس معاملے پر ٹامپا کے میئر کا کہنا تھاکہ پولیس چیف نے اخلاقیات کے اصولوں کو توڑا اور انہوں نے اپنی پوزیشن یا شناخت کے غلط استعمال سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کی۔