ملتان (اُمت نیوز) پاکستان انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 16 تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میچ کے دوران صبح 7 سے شام 4 بجے تک بوسن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہوگی، بوسن روڈ پر زکریا یونیورسٹی سمیت 16 تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ان تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بوسن روڈ پر موجود تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند رہیں گی، ضلعی انتظامیہ ابدالی روڈ اور ڈیرہ اڈا روڈ 7 دن کیلئے پہلے ہی بند کر چکی ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ بوسن روڈ بند ہونے سے 16 کالج، 4 یونیورسٹیز اور 123 اسکولز بند ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔