ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ٹیکس فراڈ ثابت

امریکا (اُمت نیوز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ٹرمپ آرگنائزیشن پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد فیصلہ سنادیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جیوری کی سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، کمپنی کے ایگزیکٹیوز کو کم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکارڈ سے باہر مراعات دی گئیں۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ پہلے ہی ڈیل کرچکے ہیں۔