اسلام آباد: ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 592 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط کیساتھ جمع کرائی گئی ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل سے متعلق رپورٹ آج ہی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ گزشتہ روز درج کرنے کا حکم دیا تھا۔