اسلام آباد (اُمت نیوز) پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی، جس میں 150سے زائد اسٹالز جل گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، پولیس نے اتوار بازار جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اتوار بازار پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے؛ آگ بجھانے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) December 7, 2022
اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کا عمل جاری ہے۔
اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کا عملہ آگ بُجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔