جرمنی،حکومت گرانے کی سازش کے شبہے میں 25 افراد گرفتار

جرمنی (اُمت نیوز) حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبہے میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات کے حوالے سے ہمارا ملک چوکس ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
گرفتار افراد کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے، گرفتار گروپ کا ارادہ پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا تھا۔
حکومت گرانے کی سازش میں جرمنی کی انتہاپسند تحریک کے ارکان بھی شامل ہیں، جرمنی کی انتہاپسند تحریک نسل پرستانہ نظریات کی حامی اور جدید جرمنی کی مخالف ہے