اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کل شام ساڑھے سات بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر بات چیت کریں گے، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں تیل کے ذخائر کی تلاش کے لئے منسوخ شدہ لائسنز کی بحالی سمیت حالیہ سیلاب سے متعلق وفاقی کابینہ کو نقصانات کے تخمینہ پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 26 نومبر ، یکم اور 2 دسمبر کے اجلاسوں کے فیصلوں کی منظوری بھی لی جائے گی