سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں جرمن پلٹ نوجوان نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ایس ایچ اوتھانہ کانجو محمد یارخان کے مطابق نجی اسکول کے دسویں جماعت کا طالب علم جنید خان چھٹی کے بعد گھر جارہاتھا کہ راستے میں موجود پچیس سالہ حسین علی نے اسے روکا اور اس پر فائرنگ کردی جبکہ بعدازاں خود پربھی گولی چلا ئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا مگردونوں جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑگئے۔ پولیس کے مطابق حسین علی جرمنی سے واپس لوٹ آیاتھا اور مقامی افراد کے مطابق وہ ذہنی مریض تھا تاہم پولیس نے مقتول جنید خان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔