ارجنٹائن،کرپشن کے الزام میں کرسٹینا فرنینڈز ڈی کو6سال قید

ارجنٹائن(اُمت نیوز)ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈز ڈی کرچنر کو سڑکوں کے لاکھوں ڈالرز کے ٹھیکوں کی کرپشن پر 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
کرسٹینا فرنینڈز کو دوبارہ عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا گیا، کرسٹینا فرنینڈز فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتی ہیں۔
ارجنٹائن کی عدالت کے مطابق کرسٹینا فرنینڈز کو 2007 سے 2015 تک اپنی صدارتی مدت کے دوران سانتا کروز صوبے میں سڑکوں کے کاموں کے لیے ایک تعمیراتی کمپنی کو عوامی فنڈز تقسیم کرنے میں دھوکا دہی کا مرتکب پایا گیا۔
موجودہ نائب صدر ہونے کے باعث عارضی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے کرسٹینا فرنینڈز فوری طور پر جیل نہیں جائیں گی۔
عدالتی فیصلے پر کرسٹینا فرنینڈز نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے لیکن اگلے سال کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔