اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکتر عارف علوی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں آڑے گیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کو فوری الیکشن کی شرط سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔
صدر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کو موقف دہرایا تو اسحاق ڈار نے حکومت کو واضح پیغام دیدیا کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہونگے۔
اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی بھی عام انتخابات مقررہ وقت پر کرائے کے حامی ہیں، وفاقی حکومت اسمبلیاں تحلیل نہیں کرے گی۔
خیال رہے کہ کل صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی تھی۔