جکارتا: انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کے منظوری دیدی ہے جس کے تحت غیرشادی شدہ افراد پر جنسی تعلقات قائم کرننے کی پابندی عائد کردی گئی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ایک سال قید کی سزا ہوگی۔
عالمی میڈیا کے مطابق سیاحت اورسرمایہ کاری متاثر ہونے کے خطرے کے باوجود غیرشادی شدہ جوڑوں کے تعلقات پر پابندی عائد کرنے کا قانون بھی بنایا گیا اور نئے فوجداری ضابطے کا اطلاق انڈونیشیا کے شہریوں کے علاوہ غیرملکیوں پر بھی ہوگا۔
انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں یہ قانون تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی بعد منظور کیا گیاہے ، تاہم یہ قانون 3 سال تک لاگونہیں ہوگا، اس دوران عمل درآمد کے لئے قواعداورضوابط مرتب کئے جائیں گے۔
اس وقت انڈونیشیا میں شادی شدہ افراد کے دوسرے افراد کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پرپابندی ہے،تاہم شادی سے قبل جنسی تعلقات پر پابندی نہیں ہے۔