پیرو میں پہلی بار خاتون نے ملک کی صدارت کا عہدہ سنبھال لیا۔ پیرو میں صدر کاسٹیلو کو عہدے سے ہٹا نے کےبعد ڈینا بولوارتے صدر بن گئیں۔ ڈینا بولوراتے اس سے قبل ملک کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔
وہ پیرو کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہیں، اور پانچ سال سے بھی کم عرصے میں منتخب ہونے والی چھٹی صدر ہیں۔ ڈینا بولوارتے جولائی 2026 تک صدارت کی عہدے پر فائز رہیں گی۔
خبرایجنسی کےمطابق سابق صدر کاسٹیلو کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔سابق صدر کاسٹیلو کو بدھ کے روز کانگریس کی عارضی بندش کا غیر آئینی اعلان کرنے پر عہدے سے ہٹانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
کم از کم کابینہ کے سات وزراء اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے سابق صدر پر بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کاسٹیلو کے اقدام کے خلاف احتجاجا استعفیٰ دے دیا تھا۔