گلیات کے بندرپوائنٹ پر سلفی بناتا سیاح موت کی وادی میں چلا گیا

ایبٹ آباد کے علاقے گلیات چھانگلہ گلی کے مقام ” بندر پوائنٹ ” پر سیلفی بناتے ہوئے راولپنڈی کارہائشی ایک سیاح محسن گہری کھائی میں جا گرا اور موت کی وادی میں چلا گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ لاش  کم  و بیش تین ہزار فٹ گہری کھائی سے نکالی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم اورگلیات پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مرحوم کی  میت ایبٹ آباد کے  ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دی گئی۔اس حوالے سے موصولہ مزید تفصیل کے مطابق متوفی محسن کی عمر 25/24سال تھی، وہ سڑک کے کنارے بندروں کو خوراک  ڈالنے کے غرض سے گاڑی سے اترا تھا کہ اس دوران تصاویر بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے پر حادثے کا شکار ہو گیا، محسن ولد ارشاد کا تعلق گاؤں پلکوٹ یو سی سجی کوٹ سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس وقت وہ  اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔۔ مرحوم سیاح سوذوکی مہران نمبر 1347 پر وھاں پہنچا تھا ۔