بلوچستان میں 54 بچوں کا باپ چل بسا

کوئٹہ (امت نیوز )بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 54بچوں کا باپ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔

عبدالمجید مینگل نے6 شادیاں کررکھی تھیں، ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ دو بیویاں ان کی زندگی میں وفات پاگئیں تھی۔
مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے

2017 کی مردم شماری کے دوران عبدالمجید میڈیا کی سرخیوں میں آئے تھے، ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں اعلیٰ تعلیم دلوائی تاہم اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔ ان کے 12 سے زائد بچے غذائیت کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے