بھارت (اُمت نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کو 158 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس 16 اور عام آدمی پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گجرات کی ریاستی اسمبلی کی 182 نشستوں پر دو مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندرا پٹیل کو دوسری مدت کے لیے وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گجرات میں بی جے پی 1995ء سے مسلسل کامیابی حاصل کر رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی بھارتی وزیراعظم بننے سے پہلے 13 سال گجرات کے وزیراعلیٰ رہے۔