لاہور(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ری ہیب جاری ہے۔ شاہین آفریدی گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہیں۔
تین ہفتے قبل شاہین آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا تھا۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ تین چار روز سے ری ہیب کر رہا ہوں، بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ جلد میدان میں واپسی ہو۔
Upbeat and on the road to recovery 🏃@iShaheenAfridi continues his rehabilitation at NHPC, Lahore. pic.twitter.com/oBsbApxU2x
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2022
شاہین آفریدی نے کہا کہ فینز سے کہوں گا جس طرح راولپنڈی میں قومی ٹیم کو سپورٹ کیا اسی طرح ملتان میں سپورٹ کریں اور ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتیں۔