اسلام آباد(اُمت نیوز) عمران خان سے گھڑی خریدنے والے مبینہ تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے گھڑی خریدنے والے جناح سپر مارکیٹ ایف 7کے تاجر محمد شفیق نے گھڑی خریدنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا بتایا کہ عمران خان سے نہ گھڑی خریدی ہے نہ ہی اس سے میرا کوئی تعلق ہے۔ میرے نام اور میری دکان کی اسٹمپ کا غلط استعمال کیا گیا، ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں۔
تاجر کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے لیکن مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی، اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ دعوٰی کیا جاتا رہا ہے کہ عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑیوں کو اسلام آباد میں فروخت کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا جس کی رسید بھی توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔۔
گزشہ ماہ کے وسط میں دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی گئی۔
توشہ خانہ کی مبینہ گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا
اسلام آبادسیکٹر ایف سیون جناح سپر گول مارکیٹ میں میری دکان تھی، محمد شفیق کادعویٰ
میرے خلاف پرو پیگنڈا چل رہاہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی، محمد شفیق #مرشد pic.twitter.com/Ac6wrwA8IZ— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) December 8, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے آڈیو لیک کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں، ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔