ممبئی(اُمت نیوز)سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو انٹرویو کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے کیلیفورنیا میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد ایک مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں قاتل گولڈی برار کا کہنا ہے کہ ‘اسے حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ امریکا میں تھا’۔
'There is a confirmed piece of news this morning. Goldy Brar has been detained in America' CM Bhagwant Mann had said #Punjab #AamAadmiParty #BhagwantMann #GoldyBrar pic.twitter.com/9chQvLVLpq
— #जयश्रीराधे 🚩🙏 (@gayatrigkhurana) December 4, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خود کو گولڈی برار بتا رہا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دعووں کی تردید کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔