ملتان (اسلام آباد)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ملتان میں دھند کے باعث ہر روز کا کھیل دیر سے شروع ہونے اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کپتانوں نے آج پِچ کامعائنہ کیا ،اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ انگلش ٹیم نیا طریقہ لے کر آئی ہے لیکن ہم ایک میچ کے بعد اپنا اسٹائل تبدیل نہیں کرسکتے اس کے لیے وقت درکار ہے۔
دوسری جانب فاسٹ بولرنسیم شاہ کو دائیں کندھےمیں تکلیف کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے
ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے ،فہیم اشرف،محمد نواز اور ابرار احمد کی فائنل الیون میں شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔