سری لنکن کھلاڑی کیچ پکڑتے 4 دانت گنوا بیٹھا

سری لنکن (اُمت نیوز)لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوران سری لنکا کے کھلاڑی چمیکا کرونارتنے اپنے 4 دانت گنوا بیٹھے۔
گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کینڈی فیلکنز کے چمیکا کرونارتنے کو کیچ پکڑنے کی کوشش مہنگی پڑگئی جس میں کامیاب تو ہوگئے پر بری طرح زخمی ہو کر اپنے 4 دانتوں سے محروم ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیگ کے چوتھے میچ میں اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگی جس کے فوری بعد ان کے منہ سے خون نکل آیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگنے سے ان کے 4 دانت بھی ٹوٹے۔