ملتان: پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں آج ملتان میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم میں موجود ہیں، تاہم دھند کے باعث میچ شروع ہونے میں تاخیر کا امکان ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچ اسپینرز کے لیے ساز گار ہوگی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
شاہین آفریدی سیریز سے پہلے اور حارث روف پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اب اطلاعات ہیں کہ نسیم شاہ کو بھی انجری کا سامنا ہے۔
واضح رہے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی۔