اسلام آباد:عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، پاکستانی عوام مہنگا پٹرول، ڈیزل خریدنے پر مجبور ہے جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً 186 روپے بنتی ہے، پٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔
پٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔