خیبرپختونخوا (اُمت نیوز)خیبرپختونخوا میں خواتین کی تعلیم کے لیے یو ایس ایڈ کے 4 ملین ڈالر کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور صوبائی وزير تعلیم شہرام ترکئی نےشرکت کی۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ 4 سالہ پروجیکٹ میں ضم اضلاع اور دیگر پسماندہ اضلاع میں گرلز اسکولوں کو بہتر بنایا جائے گا، منصوبے کا مقصد خیبر پختونخوا کی لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے۔
صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے کہا کہ حکومت ایک ہزار نئے اسکول تعمیر کر رہی ہے، خواتین کو تعلیم کے لئے اعزازیہ دینے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔