امریکی صدر نے عسکری امدادی پیکج منظور کرلیا

امریکہ(اُمت نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کے نئے عسکری امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی پیکیج کے تحت یوکرین کو دشمن ڈرونز کے تدارک اور فضائی دفاع مضبوط کرنے کے لیے ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔
پینٹاگون یوکرین کو جدید آرٹلری راکٹ سسٹم دے گا، ہمرز کی فوجی جیپیں اور جنریٹرز بھی پیکیج میں شامل ہوں گے۔
گزشتہ روز امریکی قانون سازوں نے سال 2023ء میں یوکرین کو اضافی سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی تھی۔