روس ، ماسکو کے قریب شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹینڈرز ہزارمربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں

               
December 10, 2022 · بام دنیا

روس(اُمت نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل
متعلقہ روسی حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹینڈرز ہزارمربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عمارت کی بناوٹ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔