ارجنٹیناکی جیت پرلیاری کے شائقین کاڈانس،نعرے بازی

کراچی(اُمت نیوز)کراچی کے علاقے لیاری میں فٹ بال شائقین نے مولوی عثمان پارک میں بڑی اسکرین پر ارجنٹینا اور نیدر لینڈز کا کوارٹر فائنل میچ دیکھا، برازیل کی ہار پر شائقین کا کہنا تھا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔

لیاری کے فٹ بال شائقین نے مولوی عثمان پارک میں بڑی اسکرین پر ارجنٹینا اور نیدر لینڈز کا میچ دیکھا،سنسنی خیز میچ کے دوران ہر کک اور گول پر شائقین جوش و خروش دکھاتے رہے۔

ارجنٹینا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جمع بنائی تو شائقین نے زبردست ڈانس کرکے ارجنٹینا کو داد دی۔

لیاری کے شائقین کا کہنا ہے کہ برازیل کی ہار کھیل کا حصہ ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

فٹبال شائقین نے ارجنٹینا کے کھلاڑی میسی کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے اختتام پر شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر زبردست رقص بھی کیا۔