برطانیہ،11ممالک کی30 شخصیات پر پابندی اعلان
برطانیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر مشتمل شخصیات کی فہرست میں جنوبی سوڈان کے حکام بھی شامل ہیں
December 10, 2022 · بام دنیا
برطانیہ(اُمت نیوز)برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 30 افراد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی پابندی کی فہرست میں 11ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ جن میں ایرانی عدلیہ کی 10 شخصیات کے علاوہ میانمار (برما) کی فوجی شخصیات بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی پابندی کی فہرست میں روسی کرنل اور مالی کی شدت پسند تنظیم بھی شامل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر مشتمل شخصیات کی فہرست میں جنوبی سوڈان کے حکام بھی شامل ہیں۔