ملتان (اُمت نیوز)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا ہے۔
قومی ٹیم 35 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر142 رنز بنا چکی ہے پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 75 اور سعود شکیل 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنائے تھے اور انگلینڈ کو 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔
جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے