کوئٹہ: گلے شکوے دور، شکایتیں اوراختلافات بھلا کرحافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شامل ہو گئے۔
حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین گلے شکوے دور کیے گئے،ایک بار پھر متحد ہوکر جماعت کیلیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی، ملاقات کے دوران حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔واضع رہے حافظ حسین احمد 2 سال قبل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کیے گئے تھے۔