ملتان:مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، پاکستانی نوجوان بولر ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا ہے اور اب تک وہ 10 وکٹیں لے چکے ہیں ، وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، اس سے قبل قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں.