اٹلی کے صدر سرگیو ماتاریلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
صدر سرگیو ماتاریلا کو ہلکے بخار کے ساتھ کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں،گھر پر تنہائی اختیار کرلی ہے، وہ سرکاری امور گھر سے انجام دیں گے
December 10, 2022 · بام دنیا
اٹلی(اُمت نیوز)اٹلی کے81 سالہ صدر سرگیو ماتاریلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
صدر سرگیو ماتاریلا کو ہلکے بخار کے ساتھ کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ماتاریلا نے گھر پر تنہائی اختیار کرلی ہے، وہ سرکاری امور گھر سے انجام دیں گے۔