قطر(اُمت نیوز)فٹبال ورلڈکپ میں مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں۔
فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
مراکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقی اور اسلامی ملک کی دوسری ٹیم ہے۔
مراکش کی فتح پر غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور جشن منایا۔
مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں۔
People wanted to celebrate the victory of Morocco but they were attacked by lsraeli forces! pic.twitter.com/63r4AkaCKE
— Muhammad Smiry (@MuhammadSmiry) December 10, 2022
القدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے دمشق گیٹ پلازہ پر مراکش کی جیت کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے چڑھائی کردی اور انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔