او آئی سی کشمیریوں کیلئے مزید سفارتی کوششیں کرے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (اُمت نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کیلئے مزید سفارتی کوششیں کرے، او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، ان کا دورہ تمام اسلامی ممالک کے لیے اہم ہوگا۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کے سماجی معاشی مسائل کا تحفظ کررہی ہے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا ہے۔