دوحہ:پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ہارنے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
جورجینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ آج آپ کے دوست اور کوچ کے فیصلے بہت خراب تھے۔ وہ دوست جس کے بارے میں میں نے تعریف اور احترام کے بہت سے الفاظ کہے ہیں۔ جب میں سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو میں نے دیکھا کہ سب کچھ کیسے بدل گیا ہے، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔
انہوں نے مزید کہا آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی اور اپنے سب سے طاقتور ہتھیار کی توہین نہیں کرسکتے ۔ ہم کسی ایسے شخص دفاع نہیں کرسکتے جو اس کا مستحق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا زندگی ہمیں سبق دیتی ہے۔ آج ہم ہارے نہیں، ہم نے سیکھا ہے، کرسٹیانوہم تم سے محبت کرتے ہیں.
یاد رہے کہ ہفتہ کےروز مراکش کی ٹیم نے قطر کے التھمامہ سٹیڈیم میں میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے تین منٹ قبل یوسف النصیری کے واحد گول کی بدولت پرتگال کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی تھی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ۔