عمرہ زائرین کی ویزہ مدت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان
بچوں کے ساتھ عمرہ پرمٹ کیلیے کم از کم عمر کی حد 5 سال متعین کی گئی ہے۔
December 11, 2022 · بام دنیا
5 سال سے چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔فائل فوٹو
جدہ:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ویزہ مدت میں توسیع کے حوالے سے اعلان کردیا۔
سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ 90 دن کیلیے جاری عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی، بچوں کے ساتھ عمرہ پرمٹ کیلیے کم ازکم عمر کی حد 5 سال متعین کی گئی ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق 5 سال سے چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔