ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا،پاکستان کو جیت کیلیے157رنزجبکہ انگلینڈ کو6وکٹیں درکار ہیں، اس وقت سعود شکیل54رنز اور فہیم اشرف3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔کل کھیل کا چوتھا روز ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں تیسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے اسے میچ جیتنے کیلیے مزید157رنز درکار ہیں جبکہ انگلش ٹیم کو فتح کیلیے 6وکٹیں گرانا ہوں گی۔
محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ یہاں امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر ایم آئی آر کے لیے اسپتال روانہ ہوگئے تھے تاہم اب وہ ٹیم کو دستیاب ہیں۔ امام الحق کی جگہ محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے کے لیے عبداللہ شفیق کے ساتھ آئے تھے۔
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ۔
انگلینڈ نے 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ انگلش ٹیم کی چھٹی وکٹ 256 رنز پر گری جس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
بین اسٹوکز 41 اور ہیری بروک 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے روز زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔