یواے ای (اُمت نیوز)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
ابوظہبی سے خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے پر رواں برس مئی میں دستخط ہوئے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت 96 فیصد تجارتی اشیا پر ٹیکس کم یا ختم کر دیا جائے گا۔
اماراتی وزیر کا کہنا ہے کہ سال 2022 کے پہلے 9 ماہ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 2 اب ڈالرز کی تجارت ہوئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان رواں برس کی تجارت پچھلے سال سے 114 فیصد زیادہ ہے۔
اماراتی وزیر کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پیشرفت بڑھے گی۔