شام میں امریکی ہیلی کاپٹر کا فضائی حملہ، داعش کے 2 عہدیدار ہلاک

شام(اُمت نیوز) شام کے مشرقی علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹر نے فضائی حملہ کیا۔
شام کے دارالحکومت دمشق سے ملنے والی اطلاع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی میں داعش کے 2 عہدیدار مارے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ داعش عہدیدار انس شام میں داعش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔