سندھ ہائیکورٹ: نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ  مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں 14 ملزمان کی بریت کی حکومتی اپیل مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکاری کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصل موٹا،عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگر کی بریت کی خلاف مسترد کردی۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام میں 10 سال قید اورملزم فرحان شبیر کو ، عیبد کے ٹو اور عابد کو 8-8 سال کی قید سزا سنائی تھی۔

پراسیکیوشن کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی تھی جبکہ دھمکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔