لندن: مانچسٹر کے علاقے اسٹاک پورٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلامی سینٹر کی چھت پر خنزیر کا سر پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیٹن مرسی میں بیرسٹی روڈ پر اسلامی کمیونیٹی ٹرسٹ وااقع ہے، جس میں مسجد کے ساتھ ہی کمیونٹی سینتڑ بھی ہے، جہاں پر جمعہ کی رات 9 بجے جب لوگ باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ خنزیر کا کٹا سر دیکھا۔
بتایا جاتا ہے ہے خنزیر کا کٹا سر کمیونٹی سینٹر کی چھت کے نچلے حصے پررکھا گیا تھا، جسے آسانی سے دیکھا جا سکتاتھا، جس کے بعد پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ مذکورہ واقعے سے وہاں موجود مسلم آبادی کو خوف میں مبتلا کردیا گیا ہے جن میں بچے بوڑھے اور بھی شامل ہیں۔۔
ایک عینی شاہد محمد طیب نے بتایا کہ کمیونیٹی سینٹر میں شام کے وقت کچھ لوگ جمع ہوئے تھے لیکن جب باہر نکلے، تو ایک شخص نے بتایا کہ چھت پر خنزیر کا سرکٹا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پولیس سے بات کی ہے کہ اور انہیں بتایا کہ ہے کہ واقعے کا مقدمہ نفرت انگیز جرم کے طور پر درج کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا البتہ گزشتہ سال ہی کمیونیٹی سینٹر میں چوری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ٹی وی اور چندے کا باکس چوری ہوا تھا۔ل