ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 328 رنز بنا سکی۔
محمد نواز 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 94 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے تاہم ان کا کیچ آوٹ بھی مبینہ طور پر تنازع کا شکار ہو گیا۔ ابرار احمد 17 رنز اور زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 198 رنز6 وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگزکا آغاز کیا۔ فہیم اشرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، جو روٹ نے ٹیسٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کر لیں
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ان کے علاوہ جیک لیچ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 281 رنز بنا ئے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 202 بنا کر آوٹ ہو گئی، دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 275 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 355 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی۔