عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،فائل فوٹو
عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نےاعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتارکرنے سے روک دیا

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتارکرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں متنازعہ ٹوئٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتارکرنے سے روک دیا، عدالت نے کہاکہ اعظم سواتی کی کسٹڈی رکھنی ہے تو اسلام آباد میں رکھی جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے سلسلے میں سینیٹر اعظم سواتی کے صاحبزادے عثمان سواتی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔

اس سے قبل آج صبح عدالتِ عالیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹراعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی تھی۔