عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے 2 سوالات پر وضاحت مانگ لی

اسلام آباد:نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے خواجہ حارث سے دو سوالات پر وضاحت مانگ لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، عمران خان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے، سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے 2 سوالات پر وضاحت مانگ لی ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ افواج پاکستان کو نیب کی دسترس سے باہر رکھا گیاہے،افواج پاکستان کو نیب کی دسترس سے باہر رکھنے پر آپ کی کیا رائے ہے؟نیب قانون سے افواج پاکستان کو باہر رکھنے کی وجوہات کیا ہیں؟نیب قانون کی دسترس سے توججز بھی باہر نہیں ۔

عدالت نے کہاکہ نیب قانون سے افواج پاکستان کو باہر رکھنے کا یہ عمل پی ٹی آئی کی نظر میں آئینی ہے یا غیر آئینی؟

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ایک شخص کو لاکھوں عوام نے ووٹ دے کر رکن پارلیمنٹ منتخب کیا،آپ نے دلائل میں کہا رکن پارلیمنٹ عوامی اعتماد کا امانت دار ہے،عدالت نے کہاکہ منتخب رکن پارلیمان سے کہے فیصلہ سڑکوں پر کروں گاتو کیا یہ جمہوریت ہے؟

عدالت نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمان کو چھوڑکر سڑکو پر فیصلے کرنے سے جمہوری نظام کیسے چلے گا؟جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ عوام کا اعتماد جیت کر آئے ہیں تو پارلیمان میں بیٹھیں۔