سعودی عرب : منی لانڈرنگ کے 5 ملزمان کو 20 سال قید

ریاض : سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ایک سعودی شہری اور 4 عرب شہریوں سمیت 5 افراد پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تحقیقاتی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی کہ سعودی نے تین تجارتی ادارے کھولے اور ان سے تارکین وطن کو بااختیار بنایا، ان اداروں کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولے، انہیں غیر ملکیوں کے حوالے کیا اور انہیں ماہانہ معمولی اجرت کے عوض انہیں بغیر کسی پابندی کے تصرف کرنے کے قابل بنایا۔

تجارتی اداروں کے بنک کھاتوں کی تلاش اور چھان بین سے معلوم ہوا کہ تارکین وطن رقم اکٹھا کرنے، اسے تجارتی اداروں کے کھاتوں میں جمع کرنے اور مملکت سے باہر منتقل کرنے میں ملوث تھے۔رقم کے ذرائع کی تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ منتقلی جرائم اور متعدد ضوابط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

مدعا علیہان نے اپنی اصلیت چھپائی اور بھیس بدل کر ایسا ظاہر کیا جیسے ذریعہ جائز ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ چلایا گیا۔عدالت نے ملزموں کو 20 سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی۔ منتقل کی گئی رقم کی مالیت میں ہی رقم الگ سے ادا کرنے کا بھی کہا گیا۔ ساتھ ہی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔