اسلام آباد(اُمت نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہوگیا، وزیرخزانہ کیوں نہیں بتاتے کہ تیل چینی آٹا کیوں مہنگا ہو رہا ہے؟
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت پر برس پڑے۔
نور عالم خان نے کہا کہ بطور چیئرمین پی اے سی نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن کیس بھیجے، کسی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، بتایا جائے کہ کیا پس پردہ کوئی بات کر رہے ہیں؟کیا آپ لوگ ملے ہوئے ہیں؟
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدوں کو اسمبلی میں لایا جائے، گزشتہ روز 6 لوگ شہید ہوئے ہیں، کیا وزیر خارجہ بتا سکتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ناکام ہے؟
نور عالم خان نے کہا کہ یہاں آوارہ کتوں کی بات ہوئی تو لوگ یہاں اسٹیج سے کاٹ رہے ہیں، بطور چیئرمین پی اے سی نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن کیس بھیجے، کسی بھی کیس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، کیا آپ کوئی پس پردہ بات کر رہے ہیں، ہمیں ایک پارٹی کے لوگ گالیاں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں 1940 سے زمینوں کا ریکارڈ دینے کو تیار ہوں، کیا 300 کنال زمین کا ریکارڈ آپ دیں گے، اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف کوئی پرچہ کٹا، ان پر آرٹیکل 6 لگا؟ کیا آپ لوگ ملے ہوئے ہیں؟ یہاں عدلیہ کے خلاف بات ہوئی۔
نور عالم خان نے کہا کہ آپ کی کے پی میں حکومت ہے آئیں ہمارا احتساب کریں، کرکٹر تو یہاں بہت آئے مگر کسی کے پاس اتنی زمین اور لینڈ کروزرز نہیں ہیں۔