ایران: مظاہروں میں شریک دوسرےشہری کو پھانسی دیدی گئی

ایران(اُمت نیوز)ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف مظاہروں میں شریک ایک اور شہری کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں مزید مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
خبرایجنسی کےمطابق گرفتار ملزم ماجد رضا کو سیکورٹی فورسز کے 2 ارکان کے قتل کے الزام میں آج صبح مشہد میں سرعام پهانسی پر لٹکایا گیا۔
سزائے موت پانے والے ماجد رضا کو 23 دن قبل ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محسن شکاری کو جمعرات کو سزائے موت دی گئی تھی۔
ایران میں مظاہروں کے سلسلے میں اب تک 11 افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ ملک میں حجاب کے معاملے پر زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔
مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اب تک 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔