آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمران خان کی توقعات پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب
جنرل عاصم منیر نے بحثیت ڈی جی آئی ایس آئی امربالمعروف پر چلنے کی کوشش کی تو عمران خان نے انہیں ہٹادیا تھا’ احسن اقبال نےکہا ہےکہ جنرل عاصم نے جب بحثیت ڈی جی آئی ایس آئی امربالمعروف پر چلتے ہوئے عمران خان کو کرپشن کے بارے میں بتایا تو عمران خان نے انہیں ہٹا دیا تھا۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ وہ وزیر اعظم اور وزیر قانون سےکہیں گےکہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کسی منصب کے لائق نہیں، انہیں لاپتہ افراد کے کمیشن سے ہٹایا جائے۔