اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ کی تعمیر سے متعلق معاہدے کی منظوری دی جائے گی، پٹرولیم ڈویژن ریکوڈک منصوبہ پر کابینہ کو بریفنگ دے گی، وفاقی کابینہ ریکوڈک منصوبہ پر ریگولیٹری منظوریاں بھی دے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ای سی سی میں ریکوڈک منصوبہ سے متعلق وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے فنڈنگ پلان کی بھی منظوری دی جائے گی۔